سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بتادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بتادیا۔
(جاری ہے)
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جو مداح یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں تو انہیں بتانا چاہوں گی، میں اپنا خیال رکھ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کام سے بریک لیا تاکہ میری جِلد کو سکون کا سانس ملے اور میرے بالوں کو آرام مل سکے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقفے میں اپنے مداحوں کے بھی تمام پیغامات کو پڑھ رہی ہوں۔
0 Comments